ڈیرہ مراد جمالی ٹرین کی زد میں آکر نوجوان جاںبحق جبکہ روڈ حادثات میں چار افراد زخمی
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیررہ مراد جمالی ٹرین کی زد میں آکر نوجوان جاںبحق جبکہ روڈ حادثات میں چار افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی پولیس تھانے کی حدود غلام قادر لاڑو کے مقام پر کوئٹہ جانے والی ٹرین کے نیچے کر موٹر سائیکل سوار نوجون اللہ رکھیہ عمرانی کچل کر ہلاک ہوگیا واقعے کی ااطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ڈیرہ مراد جمالی اور منگولی قومی شاہراہ پر روڈ کے دو مختلف حادثات مین چار افراد زخمی ہوگئے جن کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دئے گئے ہیں
Load/Hide Comments


