کوئٹہ، شیشہ کا سامان فروخت کرنے والے 15 دکانیں سیل جبکہ 25 افراد کو گرفتار کرلیا، انتظامیہ
کوئٹہ(این این آئی) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے مسجد روڈ پر شیشہ (چلم) اور اس سے متعلقہ سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی یہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) محمد امیر حمزہ اور اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔اس کارروائی کے دوران 15 دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دریں اثنائشیشہ (چلم) اور اس سے متعلقہ سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کچلاک بازار میں اسسٹنٹ کمشنر کچلاک کیپٹن (ر) کبیر مزاری کی نگرانی کارروائی عمل میں لائی گئی۔اس کارروائی کے دوران 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ شیشہ (چلم) سے متعلق سامان ضبط کر لیا گیا۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی اور ممنوعہ اشیاءکی فروخت کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔


