جیکب آباد میں غیرت کے نام پربھائی نے بہن کوقتل کردیا، پولیس
جیکب آباد ( آئی این پی )جیکب آباد میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی کوقتل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانہ کی حدود گا¶ں اوستا بھلیڈنو آباد میں غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے ایک نوجوان لڑکی کو قتل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم عابد بروہی نے اپنی 20 سالہ بہن مسمات مریم بروہی پر ناجائز تعلقات کا الزام عائد کرتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال جیکب آباد منتقل کیا جہاں ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ، پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


