کوہلو ،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ادویات کی قلت، مریض مشکلات کا شکار
کوہلو (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کوہلو کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال میں ادویات کی قلت کے باعث مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ ضروری ادویات کی عدم دستیابی سے علاج معالجے میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہلو میں مختلف ضروری ادویات دستیاب نہ ہونے کے باعث مریض اور ان کے لواحقین پریشانی میں مبتلا ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتال میں علاج کے لیے آنے والے غریب مریضوں کو ادویات نہ ملنے کی صورت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اسی حوالے سے جب ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہلو کے ایم ایس سے ادویات کی عدم دستیابی کے بارے میں دریافت کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ادویات کو ٹرک پر لوڈ نہیں کیا جا رہا، جبکہ سکیورٹی خدشات بھی موجود ہیں۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سکیورٹی سمیت دیگر مسائل کو فوری حل کرکے ہسپتال میں ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ مریضوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


