چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے دنیا کو ایک بہت بڑی تباہی سے بچایا، سرفراز بگٹی
ویب ڈیسک : وزیراعلی بلوچستان نے ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو جنگ کے خطرات سے باحفاظت نکالنے کے بعد چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے اللہ کے فضل و کرم سے دنیا کو ایک بہت بڑی تباہی سے بچاتے ہوئے ایران اور امریکہ کے درمیان سیز فائر میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان کی عالمی اور سفارتی تنہائی کے پراپیگنڈہ کا جس تیزی کے ساتھ خاتمہ ہوا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور ہم مستقبل کے ہر چیلنج سے نمٹنے کے لئے اپنی عسکری قیادت پر بھرپور یقین رکھتے ہیں۔
Load/Hide Comments


