ایرانی صدر کی وفات، ڈی سی آفس گوادر میں پرچم سرنگوں

گوادر(نمائندہ انتخاب)ایرانی صدر رئیسی کے انتقال پر ملک بھر میں سوگ کا اعلان کیا گیا تھا اسی طرح ڈی سی آفس گوادر میں بھی پرچم سرنگوں رہا، علاوہ ازیں ڈی سی گوادر نے ابراہیم رئیسی کی حادثے میں موت پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ گوادر کی عوام مشکل کی گھڑی میں بردار ملک کے ساتھ ہے ، ایرانی صدر کا ہمیشہ گوادر اور گوادر کی عوام کے ساتھ خصوصی محبت اور پیار کا رشتہ رہا ہے ان کے جاں بحق ہونے پر ضلع بھر میں سوگ کا عالم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں