صحبت پور کے غریب ریڑھی بان کا اغوا، بازیابی کیلئے 50 لاکھ تاوان نہیں دے سکتے، ورثا

صحبت پور (یو این اے) صحبت پور کے رہائشی غریب ریڑھی بان کو اغوا ہوئے ایک ماہ ہوگیا۔ علی نواز سومرو عرف علو سندھ کے شہر سکھر سے اغوا ہوا تھا ڈاکو 50 لاکھ روپے تاوان مانگ رہے ہیں ورثا 50 ہزار روپے دینے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ مغوی کی بہن اور دیگر رشتہ دار خواتین نے قرآن مجید کا واسطہ دینا شروع کردیا۔ صحبت پور شہر سے تعلق رکھتے والے غریب ریڑھی بان علی نواز سومرو عرف علو سکھر سندھ سے ایک ماہ قبل اغوا ہوا جبکہ ورثا سے مغوی کی رہائی کے لیے ڈاکوﺅں نے 50 لاکھ روپے تاوان مانگا ہے جبکہ ورثا 50 ہزار روپے دینے کی بھی استطاعت نہیں رکھتے۔ مغوی کی بہن اور دیگر رشتہ دار خواتین نے ڈاکوﺅں اور طاقتور لوگوں کو قرآن پاک کا واسطہ دیا ہے۔ صحبت پور کے سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیراعلیٰ سندھ سے مغوی کی بحفاظت بازیابی کیلئے اقدامات کا مطالبہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں