بلوچستان حکومت کی لاپتہ50گاڑیاں برآمد

کوئٹہ:اینٹی کرپشن بلوچستان کی کاروائی گذشتہ کئی سالوں سے صوبائی حکومت کی لاپتہ پچاس گاڑیاں سابق وزراء اور ریٹائرڈ افسران سے برآمد کرکے ایس اینڈ جی اے ڈی میں جمع کرادی تفصیلات کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی پچاس گاڑیاں گذشتہ کئی سالوں سے سابق وزراء اور ریٹائرڈ افسران کے زیر استعمال تھیں بارہا نوٹسز کے باوجود جمع نہیں کرائی جارہی تھیں جس پر سابق وزراہ اور ریٹائرڈ افسران جس میں سابق سیکرٹریز ڈی جیز سمیت دیگر افسران شامل تھے سے گاڑیاں برآمد کرنے کا ٹا سک اینٹی کرپشن کو سونپا گیا جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایاز بلوچ نے اسٹنٹ ڈائریکٹر ذیشان احمد خان کی سربراہی ایک ٹیم تشکیل دی جس نے قلیل مدت میں سرتوڑ کوششوں کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی ای ڈی کی گذشتہ کئی سالوں سے لاپتہ پچاس گاڑیاں ڈھونڈ نکالی جو سابق وزراہ اور ریٹائرڈ افسران کے زیر استعمال تھیں برآمد کرلیں اور انہیں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں جمع کرادیا اینٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق اکثر گاڑیاں انتہائی خستہ حال تھیں جس پر فیصلہ کیا گیا ان گاڑیوں کی مرمت کے اخراجات سابق وزراہ اور افسران سے وصول کیئے جائیں گئے اگر ان لوگوں نے یہ اخراجات ادا نہ کیئے تو قانون کے مطابق انکے خلاف کارروائی کی جائے گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں