تربت سے آواران کے رہائشی شخص کی لاش برآمد، مند حادثے میں 2 خواتین زخمی

تربت (بیورورپورٹ) تربت کے نواحی علاقہ چوگان کنڈ سے لاش برآمد ، جس کی شناخت آواران سے تعلق رکھنے والے ناگمان ولد مغیر کے نام سے کی گئی ، منگل کے روز تربت پولیس نے تربت پرانا قلات کے شمالی جانب چوگان کنڈ سے ایک لاش برآمد کی جسے شناخت کیلئے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیاگیا جہاں اس کے شناخت ناگمان ولد مغیر ساکن آواران کے نام سے کی گئی ، بتایا جاتاہے کہ لاش پر گولیوں کے نشانات تھے ۔علاوہ ازیں تربت سے مند جانیوالی گاڑی حادثہ کا شکار ، 2خواتین زخمی ، اطلاع کے مطابق زخمی خواتین کا تعلق مندسے ہے ، جوعلاج کیلئے تربت گئی تھیں جہاں سے واپسی پر ان کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں