ماہ مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

کراچی (انتخاب نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ ماہ مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی کلو کمی کی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 238 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ کمی کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 140 روپے کی کمی ہوئی اور قیمت 2 ہزار 813 روپے مقرر ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں