آزاد جموں و کشمیر کی عوام نے انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا، رپورٹ الجزیرہ،الجزیرہ کی جانبدارانہ رپورٹنگ(زرد صحافت) بیرونی عناصر کے ایجنڈے کی تصدیق کرتی ہے،وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الجزیرہ کے رپورٹر کمال حیدر نے مظفر آباد میں ہونے والے الیکشن کی رپورٹنگ کی ہے ۔ان کے مطابق وہاں کی عوام نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے اور ٹرن آﺅٹ بہت ہی کم ہے۔ ان کی رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ کشمیر میں 80افراد کا جاں بحق ہونا ہے جس کی ذمہ داری مقامی افراد پاکستان سرکار پر ڈالتے ہیں جبکہ دوسری طرف وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الجزیرہ کی جانب سے کی جانے والی جانبدارانہ رپورٹنگ کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔ خاص طور پر منتخب کردہ اوقات اور مخصوص افراد کے پہلے سے طے شدہ بیانات کے ذریعے، اس چینل نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات اور ووٹنگ کے عمل کو غلط انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔اس قسم کی غیر ذمہ دارانہ اور جانبدارانہ صحافت(زرد صحافت) محض ان بیرونی عناصر کے ایجنڈے کی تصدیق کرتی ہے جو اپنے ذاتی مفادات کے تحت اس انتخابی عمل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور مظفرآباد و آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی اس عوامی رائے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کا اظہار آج انہوں نے انتشار اور جبر کو مسترد کر کے واضح طور پر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں