اسلام آباد میں اقتدار کی بلندیوں پر بیٹھے حکمرانوں کو بلوچستان کا انسانی، آئینی اور ترقیاتی بحران بھی ایک انتہائی معمولی سا نقطہ دکھائی دیتا ہے،ثناءبلوچ

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی وزیر ثناءبلوچ نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد اوربلوچستان کے درمیان تقریباً 1,000 کلومیٹر (32 لاکھ 80 ہزار 840 فٹ) کا فاصلہ ہے۔ایک مسافر طیارہ جب 35 سے 40 ہزار فٹ یعنی تقریباً 10 سے12 کلومیٹر کی بلندی پر پرواز کرتا ہے تو نیچے زمین پر ہر چیز نہایت چھوٹی دکھائی دیتی ہے۔شاید یہی المیہ ہے۔اسلام آباد میں اقتدار کی ان بلندیوں پر بیٹھے حکمرانوں کو بلوچستان کا انسانی، آئینی اور ترقیاتی بحران بھی ایک انتہائی معمولی سا نقطہ دکھائی دیتا ہے۔ وہاں نہ پیاسے گاو¿ں نظر آتے ہیں، نہ بند اسکول، نہ بے روزگار نوجوان، نہ وسائل سے مالا مال مگر بنیادی حقوق سے محروم عوام۔اصل فاصلہ صرف 1,000 کلومیٹر کا نہیں، احساس، نقط نظر اور ترجیحات کا ہے۔جب تک بلوچستان کو 10 یا 12 کلومیٹر کی بلندی (35–40 ہزار فٹ) سے نہیں بلکہ اس کی سرزمین پر کھڑے ہو کر، اس کے لوگوں کی آنکھوں سے نہیں دیکھا جائے گا، اس کے مسائل اپنی اصل وسعت میں کبھی نظر نہیں آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں