کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے ہتھوڑے سے وار کرکے نوجوان کو قتل کردیا، پولیس

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں نامعلوم افرادنے ہتھوڑے سے وار کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے سی جی ایس کالونی سیٹلائٹ ٹا¶ن میں نامعلوم افراد نے ہتھوڑے سے وار کرکے ایک نوجوان کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرا ر ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی جس کی شناخت سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردی اور مزید کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں