بلیدہ،مسلح افراد کی ایک شخص کو اغواءکی کوشش ، مزحمت پر ایک شخص جاں بحق، دو خواتین زخمی
بلیدہ (انتخاب نیوز)بلیدہ کے علاقے ریکو سے مسلح افراد کی جانب سے ایک شخص کو اٹھانے کی کوشش میں مزاحمت پر ایک شخص جان بحق، دو خواتین کو معمولی چوٹیں آئیں۔بلیدہ کے علاقے ریکو میں گزشتہ شب پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں نامعلوم مسلح افراد عبدالصمد کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مزاحمت کے دوران حملہ آوروں کی فائرنگ سے نظام ولد عبداللہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے، جبکہ زینب زوجہ عبداللہ اور عائشہ بنت عبداللہ معمولی زخمی ہوئیں۔واقعے کی اطلاع متعلقہ حکام کو دے دی گئی ہے، جبکہ مزید تفصیلات اور سرکاری مو¿قف کا انتظار ہے۔
Load/Hide Comments


