خاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، ریکارڈ نذر آتش کردیا
کوئٹہ(این این آئی/نمائندہ انتخاب)بلوچستان کے ضلع خاران میں مسلح افراد کا حملہ پولیس تھانہ نذر آتش اسلحہ لیکر فرار ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے خاران میں حملہ کردیا جس کے نتیجے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا مسلح افراد کی جانب سے پولیس تھانے پر بھی حملہ کیا گیا جس کے بعد وہاں سے اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی
تفصیلا ت کے مطابق خاران شہر میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد کیجانب سے بڑی تعداد میں سٹی اور سی ٹی ڈی تھانوں پر حملے تھانے اور ریکارڈ نظر آتش گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا،پولیس سرکاری اور علاقائی ذرائع کے مطابق اتوار کی رات گئے تقریبا ایک بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے سٹی پولیس تھانے پر دھماکوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا اور تھانے میں داخل ہوگئے جہاں سٹی اور سی ٹی ڈی تھانے کے مختلف حصوں اور وہاں موجود سرکاری ریکارڈ کو نظر آتش کردیا اور پولیس کے گاڑیوں کو فائرنگ کرکے نقصان پہنچا کر تھانے سے نکل گئے جبکہ ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان شہر کے مختلف مقامات پر جھڑپوں کی بھی اطلاعات کی خبریں بھی سامنے آئے ان واقعات میں دھماکوں اور گولوں کی ذد میں آکر شہر کے رہائشی محبوب ملنگزئی نامی شخص کی چار خواتین اور ایک بچے بھی زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی علاج کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ایم ایس اور دیگر عملہ کو الرٹ رکھا گیا سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق شہر میں دھماکوں اور فائرنگ کے بعد علاقے میں فورسز اور سی ٹی ڈی سمیت پولیس نے کلیئرنس آپریشن کرکے حالات کو قابو میں لیکر علاقے کو کیلئر کردیا،تاہم اب تک سرکاری سطح پر واقعہ سے باقاعدہ بیان سامنے نہیں آیا ہے


