کینیڈا میں تاریخ کا بدترین حملہ، 16افراد ہلاک

اوٹاوا: کینیڈا کے صوبہ نوا سکوشیا میں پولیس افیسر کے کپڑوں میں ملبوس شخص نے اندھا دند فائرنگ سے 16افراد کو قتل کر دیا، سرکاری حکام نے حملہ وار شخص کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے، سرکاری حکام کے مطابق یہ حملہ ملک کی تاریخ کا سب سے سنگین اور مہلک ترین دہشتگردی ہے، حکام کے مطابق مسلح شخص کی فائرنگ سے ہونے والے ہلاک افراد میں ایک پولیس آفسر بھی شامل ہیں جن کی شناخت ہیڈی سٹیون سے ہوئی ہے، جبکہ فائرنگ واقعے میں ایک پولیس آفسر ذخمی بھی ہوئے ہیں، سرکاری حکام کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعے پورٹا پیک کے چھوٹےسے قصبے میں پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں