جام کمال نے عوام دشمن پی ایس ڈی پی بنائی، دوبارہ غور ہونا چاہیے، مکھی شام لاسی

کوئٹہ:رکن صوبائی اسمبلی مکھی شام لعل لاسی نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور ان کے سینئر ساتھیوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں انکی اپنی جماعت کے لوگ ان کے خلاف سازشیں کرکے اپنا وقت ضاع نہ کریں پی ایس ڈی پی پر دوبارہ غور ہونا چاہیے موجودہ پی ایس ڈی میں اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا یہ عوام دشمن پی ایس ڈی پی بنای گی تھی اس پر اپوزیشن کے ساتھ باپ پارٹی کے اپنے ممبرز کو بھی خدشات تھے آن لائن سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے پیر کے روز انہوں نے کہا کہ اقلیت کے نام پر بے مقصد اسکیمیں بنای گی ایسی اسکیمیں جنکے ٹینڈر کرواکے اس میں اپنے حصے کی کرپشن بٹوری گی اور آج تک ان کاموں کا نام ونشان تک موجود نہیں جسکی تفصیل جمع کرنے بعد نیب کو تحری رپورٹ پیش کی جائے گی وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ایک سلجھے ہوئے سیاست دان ہیں جس کے دل میں کوی انتقام نہیں اپوزیشن ہر حال میں مفاد پرستوں کو ایسا موقع فرام نہیں کریگی جس سے ترقی کی رہ میں رکاوٹ ہو انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسال زیادہ اور وسال کم ہیں جب بلوچستان عوامی پارٹی کے مفاد پرست ممبر جو حکومت کو پریشان کرنا چاہتے ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اپوزیشن عوام کے مفادات کے لیے سیسہ پلای دیوار ثابت ہوگی اور موقع پرستوں کو شکست ہوگی انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے مسال ہماری ترجیحات میں شامل ہیں پچھلے تین سالوں میں اقلیتی برادری میں پای جانے والی مایوسیوں و محرمیوں کا اب ہم ازالہ کریں گے انہوں نے کہا کہ لسبیلا کی اقلیتی برادری کے اجتماعی مفادات کے منصوبوں پر عملدرآمد ہوگا اقلیتی برادری کے طلبا اور طالبات کی حوصلہ افزای اور سپورٹ کیلئے مزید اسکالرشب دی جائے گی اور اقلیتی برادری کے مستحق افراد کی بحالی اور امداد کے اقدامات بھی ہوں گے انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ اقلیتی برادری کے دکھ درد کو محسوس کیا ہے اور مسال کے حل کے لیے عملی اقدامات کے قال ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تقسیم ہونے اسکالرشب کے چیکس حکومتی پالیسی کے تحت جاری کیے گئے ہیں اسکا کریڈٹ کسی کو دینا محض سستی شہرت حاصل کرنے کے مترادف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں