طالبان کا افغان فورسز کیخلاف کاروائی کااعلان

کابل:نجی ٹی وی کے مطاق طالبان کا افغان فورسز کیخلاف کاروائی کااعلان ،طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے 5 ہزار قیدی رہا نہیں کیے جاتے تب تک وہ بین الافغان مذاکرات میں حصہ نہیں لیں گے۔امریکا اور طالبان کے درمیان ہفتے کو ہونے والے معاہدے کے مطابق دونوں فریقین نے اعتماد سازی کے اقدام کے طور پر جنگی و سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہےغیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق معاہدے کے تحت 10 مارچ تک طالبان کے تقریباً 5 ہزار قیدیوں اور افغان حکومت کے تقریباً ایک ہزار قیدیوں کو رہا کیا جانا ہے۔تاہم افغانستان کے صدر اشرف غنی نے، جو امریکا۔ طالبان مذاکرات کا حصہ نہیں تھے، اس مطالبے کو مسترد کردیا تھا۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے’ کو بتایا کہ ‘ہم بین الافغان مذاکرات کے لیے پوری طرح تیار ہیں لیکن اس کے لیے اپنے 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کا انتظار کر رہے ہیں۔’انہوں نے کہا کہ ‘اگر ہمارے 5 ہزار قیدی رہا نہیں کیے جاتے تو کوئی بین الافغان مذاکرات نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں