ملتان میں 6سالہ مغوی بچی کی لاش برآمد

ملتان:پنجاب کے شہر ملتان میں اغوا کی گئی 6سالہ بچی کی لاش برآمد کرلی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ملتان میں دو روز قبل لاپتا ہونے والی 6 سالہ بچی حمنہ کی لاش پانی کی ٹینکی سے برآمد ہوئی ہے، بچی کے اغوا کی رپورٹ تھانہ کینٹ میں درج کرائی گئی تھی، بچی کی تشدد زدہ لاش کو چچا کے گھر سے پانی کی ٹینکی سے برآمد کیا گیا،بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،بچی کی لاش ملنے کے واقعے کا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی،سی پی او خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، پوسٹ مارٹم آنے کے بعد کارروائی مزید آگے بڑھائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں