سندھ رینجرز اور پولیس نے ٹرکوں سے ڈیزل نکالنے کا سلسلہ شروع کردیا، بلوچستان گڈز ٹرک اونرز

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گڈز ٹرک اونرزایسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاھوانی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالباقی کاکڑ مرکزی سیکرٹری جعفرخان کاکڑ مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان حاجی روزی خان مندوخیل حاجی عطاءاللہ کاکڑ حاجی عبدالمجید بنگلزئی حاجی محمد ابراھیم پرکانی حمیداللہ لانگومرادخان کاکڑ حاجی پیر محمد کاکڑ نے سندھ انتظامیہ و سندھ رینجر کے ناروا رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد بائی پاس پر دوبارہ ڈیزل نکالنے کا سلسلہ شروع کردیا اور ہمارے ٹرک ڈرائیور بحث مباحثہ کرے تو انہیں زد و کوب کیا جاتا ھے اور ہمارا معاہدہ سندھ حکومت سے 22ویلر 1000لیٹر 10 ویلر 800 لیٹر اور 6 ویلر کیلئے 500 لیٹر ھوا ھے اور ہم نے نہیں بلکہ سندھ انتظامیہ و سندھ رینجر نے معاہدے کی عدم پاسداری کا رویہ اختیار کرکے ہمیں فاقہ کشی پر مجبور کر رہاہے انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئٹہ میں ڈیزل سستا نہیں بلکہ ادھار پر دیا جارھا ھے اور کہا کہ سندھ حکومت ہر حوالے بلوچستان کے عوام سے ناجائز سلوک کررھا ھے پنجاب سے بلوچستان کیلئے گندم آٹا اور چینی کھاد پر پابندی عائد کر رکھی ھے اور بلوچستان کے عوام کیساتھ جو رویہ اختیار کیا ھے وہ بھارت کے عوام کیساتھ بھی نہیں کیا ھے اور انہوں نے سندھ حکومت سے سوال کرتے ھوئے کہا کہ کیا بلوچستان پاکستان نہیں ھے ؟؟ اور کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی کا پنجاب یا وفاق نہیں بلکہ سندھ ھی ہمارے پسماندگی کا ذمہ دار ہیں اور سندھ ہم بلوچستانیوں کو پاکستانی نہیں سمجھتے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ سندھ، چیف سیکرٹری سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ، ڈی جی سندھ رینجر سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے پسماندہ عوام پر رحم و کرم کریں اور ہمارے کی گئی معاہدے کی پا سداری کی جائے ورنہ ہم بھی سڑکوں پر نکلیں گے اور احتجاج یا ہڑ تال کا شوق نہیں اور ہمیں دیوار سے لگانے کا سلسلہ بند کیا جائے ورنہ ملک گیر تحریک چلانے کیلئے ملک بھر کا ٹرانسپورٹ روک دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں