موجودہ اسمبلیاں جعلی ہیں، آپ جزیروں کی نگرانی کریں، ایسا نہ ہو بک جائیں، مولانا فضل الرحمن

کراچی (انتخاب نیوز) انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کراچی میں جمعیت علمائے اسلام نے انتظامیہ کی اجازت کے بغیر ہی نیو ایم اے جناح روڈ پر میدان سجایا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہا کہ آپ جزیروں کی نگرانی کریں یہ نہ ہوکہ بک جائیں، موجودہ اسمبلیاں جعلی ہیں، باقاعدہ اسمبلیاں خریدی گئی ہیں، سندھ اسمبلی سے ایوان صدر تک کا سودا ہوا۔ سر براہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں آئین کے مطابق حکومت چاہتے ہیں، چاہتے ہیں عوام کے منتخب نمائندے حکومت کریں، جمعیت کو ہروانا ان کے مقاصد میں شامل تھا، جمعیت جیت جاتی تو ایوان صدر میں نہ آتے پنوعاقل میں چھاﺅنی نہ کھپے میں ہم آپ کےساتھ تھے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں بھی دھاندلی ہوئی اور 2024 کے الیکشن کا ڈرامہ کیاگیا وہ سمجھتے تھے ہم احتجاج کرنے کے قابل نہیں، ہماری جدوجہد ہمارے بعد بھی جاری رہے گی۔ ہم نے 4 سال تک تحریک چلائی ہے اور آج سندھ کے عوام نے بھی لبیک کہا ہے۔ کراچی میں جمعیت علمائے اسلام کے جلسے میں مختلف شہروں سے قافلے پہنچے تھے، جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ جلسے کے لئے کراچی کی پیپلز چورنگی سے نیو ایم جناح روڈ تک عوام کیلئے پنڈال بنایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں