راولپنڈی سے 7ماہ قبل اغوا ہونے والی 2بچیاں کراچی سے بازیاب

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس کی کامیاب کارروائی ، راولپنڈی سے 7ماہ قبل اغوا ہونے والی 2بچیاں کراچی سے بازیاب ہو گئیں، پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے غازی آباد سے 2 بچیاں مبینہ طور پر اغوا ہوئیں تھی، دونوں بچیاں آپس میں کزنز ہیں جنہیں ورغلا کر اغوا کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ اغوا کا مقدمہ 7 ماہ پہلے درج کیا گیا تھا تاہم اب ایک بچی کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قائم تھانے اور دوسری نجی شیلٹر ہوم سے ملی۔پولیس نے مزید بتایا کہ قانونی کارروائی کے بعد بچیوں کو راولپنڈی پولیس اور ان کے والدین کے حوالے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں