ہمیشہ ججز اور عدالتوں کا احترام کیا، گھنٹوں کھڑے ہوکر ناحق سزائیں کاٹی ہیں، مریم اورنگزیب
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججز کی تعینات کے لئے کمیٹی بنائی تھی جس میں صوبائی وزیر قانون مجتبیٰ شجاع الرحمن شامل ہیں۔ججز صاحبان نے بلایا تھا کہ اوپن کورٹ میں بات کریں، درخواست کی تھی کہ چیمبر میں بات کر لیتے ہیں لیکن اب سماعت ہو گئی ہے، پیر کا وقت دیا ہے امید ہے منافع بخش سماعت ہو گی۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ ججز اور عدالتوں کا احترام کیا ہے، ہم نے کبھی عدالتوں پر دھاوے نہیں بولے یا اوئے کہہ کر نہیں پکارا، ہم نے احترام کے ساتھ گھنٹوں کھڑے ہوکر ناحق سزائیں بھی کاٹی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہے اس وجہ سے آج سرخرو ہوئے ہیں، ہمارے پاس منگل کو یہ کیس آیا ہم نے کام شروع کیا اور آج دیکھیں ہم جج صاحب کے سامنے پیش ہو گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


