پشین میں پولیس موبائل پر فائرنگ، ڈی ایس پی، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشین میں فائرنگ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی۔ پشین کے علاقے کلی ترانہ میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او صدر سمیت 4 اہلکار زخمی۔ اطلاعات کے مطابق پشین کے علاقے کلی ترانہ رشید میدانی میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی اور ایچ ایس او صدر سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ دو زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں