ایران نے امریکی، برطانوی شخصیات اور کمپنیز پر پابندی لگا دی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے اسرائیل کی مدد کرنے پر امریکی، برطانوی شخصیات، کمپنیز پر پابندی لگا دی۔ عرب میڈیا کے مطابق پابندبوں میں امریکی، برطانوی اسلحہ ساز اور آئل کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ برطانوی وزیر دفاع، فوجی کمانڈر جیمس ہوکن ہل پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق بحیرہ احمر میں موجود برطانوی رائل نیوزی پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ ایرانی وزار خارجہ نے پابندیوں کی نوعیت سے متعلق تفصیل نہیں بتائی۔ پابندیوں میں امریکی فوجی کمانڈروں سمیت 7 امریکی بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں