پشاور میں مزید 3 صحافی کورونا وائرس کا شکار

تفصیلات کے مطابق خیبرپختوان خوا کے شہر پشاور میں تین مزید صحافیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ جس کے بعد پشاور سے اب مجموعی طور پر چھ صحافی کورونا وائرس کے شکار ہو چکے ہیں۔ جن تین صحافیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ان میں ایک صحافی نیوز پیپر کا رپورٹر ہے جبکہ دیگر دو افراد کسی نیوز چینل کے کیمرامین ہیں۔ تینوں صحافیوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں آئیسولٹ کر لیا ہے جبکہ ڈاکٹروں کی طرف سے بتائے گئے احتیاطی تدابیر کو اختیار کر رہے ہیں۔ پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں کئی صحافیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جو پریشان کن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں