حکومت کی عدم توجہ کے باعث ڈاکٹرز شدید مایوس ہیں، بی وی ڈی اے

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسیشن کے ترجمان نے کابینہ کے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک طرف حکومتی نمائندوں کی لائیوسٹاک پر توجہ کے دعوے دوسری جانب مسلسل انکی حق تلفی سے ویٹرنری ڈاکٹرز کی مستقبل داو¿ پر لگ گئے ہیں، ترجمان نے مزید بتایا حکومت نے پچھلے 5 سال سے ویٹرنری ڈاکٹرز کو ایک بھی اسامی نہیں دی گئی جس سے آئے روز انکی بڑھتی ہوئی ، تعداد 1600 سے تجاوز کر گئے ہے اور حکومت کی عدم توجہ کیوجہ ڈاکٹرز شدید مایوسی کے شکار ہے ، ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ویٹرنری ڈاکٹرز میں ایسے بھی ڈاکٹرز موجود ہیں جو اس وقت اورایج ہونے کے بالکل قریب ہے جو کہ انتہاءقابل مزمت ہے ، بلا آخر ترجمان نے وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی وزیرخزانہ میرشعیب نوشیروانی اور وزیر لائیوسٹاک سے پرزور اپیل کی ہے کہ ویٹرنری ڈاکٹرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادو پر حل کرے اور آنے والے بجٹ میں محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے تجویز کردہ 670 اسامیو کی فوری طور پر منظوری دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں