”بلوچستان ہمارا ہے“ کہنے والوں نے عوام کے لیے کیا کیا ہے؟، شاہد آفریدی کا مستونگ میں خطاب

مستونگ: سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شائد خان آفریدی کا مستونگ کا دورہ اور کیڈٹ کالج میں کوروناوائرس لاک ڈاون سے متاثرین میں راشن تقسیم کرنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پورے ملک میں سب سے زیادہ غربت بلوچستان میں ہے غربت کی وجہ سے یہاں حالات بہت زیادہ خراب ہے اکیسوی صدی میں بھی یہاں لوگ اور بچے آٹھ اٹھ کلو میٹر دور سے مٹکہ برکر پانی لانے پر مجبور ہے۔بلوچستان میں وسائل کی کمی نہیں ہے بلکہ نیت اور اخلاص کی ضرورت ہے بلوچستان میں اکر دیکھاتو معلوم ہوا کہ یہاں پر غربت پورے ملک سے یہاں زیادہ ہے اور کوئٹہ میں بیٹھ کر بڑے بڑے جو یہ کہتے ہیں کہ بلوچستان ہمارا ہے۔انھوں نے بلوچستان کے عوام کے لئے کیا کام کیا بلکہ انھوں نے بلوچستان کے عوام کے ساتھ بہت ہی زیادہ زیادتی کی ان سے پوچھنا پڑیگا کہ انھوں نے بلوچستان کیلئے کیاکیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی نے انہیں خوش آمدید کیا۔انھوں نے میڈیاسے بات چیت کرتیہوئے کہاکہ میں حکومت اور زمہ داروں سے اپیل کرتاہوں کہ اس صوبے کا خیال رکھیں اور ہم نے اس صوبے کو پاوں پر کھڑاا کرنا ہوگا اگر پاکستان کو پاوں پر کھڑا کرنا ہے اور بلوچستان کو پاوں پر کھڑا کردیاتو پاکستان کو قیامت تک کھڑا کردیا۔انھوں نے کہاکہ پورے ملک میں غربت ہیں مگر بلوچستان کے لوگوں میں بہت زیادہ غربت نظر آئی اور میں بہت جلد دبارہ بلوچستان آون گا اور راشن تقسیم کرنے نہیں بلکہ بلوچستان کے عوام کیلئے بہت کچھ کرونگا۔اور بلوچستان آنے کا میرا اصل مقصد یہ ہی کہ میں یہاں کے لوگوں سے ملوں اور انکے مسائل معلوم کروں تاکہ اسی حوالے سے کام کرلوں اور یہاں لوگوں سے ملا اور انکے اصل مسائل کا علم ہوا انشا اللہ بہت جلد واپس آوں گا اور وہاں تک جاوں گا کہ جہاں تک کوئی نہیں گیاانھوں نے کہاکہ ملک میں 80 فیصد لوگ صحت اور تعلیم کے حوالے سے اپنی زندگی کی جدوجہد کررہیہیں انھوں نے کہاکہ میں اپنے فاوں ڈیشن سے پانی آور صحت کے حوالے سے بھی کام کررہاہوں ہم چاہتے ہیں کہ گاوں اور دہاتوں میں بڑے بڑے ہسپتال نہیں بلکہ وہاں کے لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے چوٹے پائیلٹ پروجیکٹ بنائے جائے تاکہ لوگوں کے ضرورت کے مطابق کام ہو اور انکے مسائل حل ہوسکے انھوں نے کہاکہ کرکٹ کے دور میں لوگوں نے مجھے بہت پیار دیا اور محبت دی اور اب میں چاہتاہوں کہ میں اپنے ملک اور قوم کیلئے خدمت کرسکوں۔انھوں نے کہاہیکہ شائدآفریدی فاونڈریشن فوڈ کے حوالے سے مہم کیدوران بلوچستان کو سب سے زیادہ اولیت دونگاشائدخان آفریدی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال مستونگ کا بھی مختصر دورہ کیا اور آئیسلوشن وارڈ کا معائینہ کیا اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹرساجدہ پروین مینگل کو کوروناوائرس کے روک تھام اور حفاظت کیلئے ضروری کٹس بھی فراہم کردئے۔دورے کے موقع پر انھوں نے مقامی میڈیاسے بھی خصوصی گفتگو کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیفٹیننٹ ر محمد بلوچ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ یاسراقبال بلوچ سمیت اعلی سرکاری شخصیات بھی موجود تھے۔اور سکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں