وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مولانا فضل الرحمن کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پشاور (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور دیگر پی ٹی آئی رہنماو¿ں کے بیانات پر ترجمان جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) کا رد عمل سامنے آگیا۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ اسمبلی فلور پر جے یو آئی کے اصولی اور جمہوری مو¿قف سے پی ٹی آئی کے دوسرے درجے کے رہنما غلط فہمی کا شکار ہو گئے ہیں، جے یو آئی نے سیاست میں ہمیشہ جمہوری اور اصولی مو¿قف اپنایا ہے۔ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت اپنے اندرونی معاملات میں ہمیں نہ گھسیٹیں، پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے سے قبل ہمارے تحفظات کو دور کرنا ضروری ہو گا۔اسلم غوری نے مزید کہا کہ ہم اپنی تحریک شروع کر چکے ہیں انتظار کرنے کے عادی نہیں ہیں، کل سندھ کی عوام عوامی اسمبلی کراچی میں فروری کے انتخابات کو بھاری اکثریت سے مسترد کریں گے۔اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ مولانا فضل الرحمان سچ بول رہے ہیں، ان کے دل میں اور بھی راز ہے، کھل کر آئے مزید بھی باتیں کلئیر کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں