بلوچستان بدترین انارکی کا شکار ہے کوئی شخص کسی کو بھی باسانی نشانہ بنا سکتا ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(این این آئی)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑاور ان کے گن مین محمد زمان سمالانی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا گی ہے، ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان بدترین انارکی کا شکار ہے کوئی بھی شخص کسی کو بھی باسانی نشانہ بنا سکتا ہے مستونگ میں تواتر کے ساتھ مسافر بسوں ، خواتین اور بچوں کی گاڑیوں پر حملہ ججز کا قتل ایک گہری سازش اور بہت بڑے پیمانہ پر اپریشن کا پیش خیمہ ہے یہ تمام واقعات کھلی دہشت گردی اور افسوسناک ہیں جو بد ترین انارکی کی وجہ سے پیش آرہی ہیں ریاست کی ذمہ داری ہے کہ انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے سدباب کے لیئے مثبت اقدامات کرے ، عدلیہ ہمیشہ بدترین حالات میں بھی مظلوم و محکوم لوگوں کی آخری امید رہی ہے ججز کا قتل افسوسناک ہے ، پارٹی ترجمان نے کہا ہے کہ مستونگ میں تواتر کے ساتھ ایسے واقعات کا رونما ہونے سےعوام میں ایک بے چینی اور خوف و حراس پیدا ہوگئی ہے کوئی بھی شخص محفوظ نہیں ، سپریم کورٹ آف پاکستان کو سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ کے قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنا کر واقعہ کی تحقیقات کرنی چاہیے ، پارٹی ترجمان نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں