ورون دھون کا اپنی فلم میں ابرار الحق کا گانا شامل کرنے سے متعلق پیغام جاری

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون نے اپنی فلم جگ جگ جیو میں ابرار الحق کا گانا شامل کرنے سے متعلق ایک پیغام جاری کیا ہے۔ پاکستان کے معروف گلوکار ابرارالحق کا مشہور گانا نچ پنجابن بھارتی فلم جگ جگ جیو میں کاپی کیا گیا، جس پر گلوکار نے فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر اور ٹی سیریز کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم اب بھارتی اداکار ورون دھون نے پاکستانی گلوکار ابرار الحق کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کی تعریف بھی کی ہے۔ایک انٹرویو میں ورون دھون نے کہا کہ فلم کی میوزک کمپنی ٹی سیریز ان کے اوریجنل گانے کے حقوق خرید چکی ہے۔اس حوالے سے ورون دھون نے کہا کہ میں ابرارالحق کو یہی کہنا چاہوں گا کہ انہوں نے اورینجل گانا بہت بہترین گایا، جو ہمیں بہت اچھا لگا اور ان کے گانے کے حقوق ہماری فلم کی کمپنی نے خرید لیے ہیں، جبکہ یہ گانا کافی اچھا چل رہا ہے، شکریہ ابرار۔

اپنا تبصرہ بھیجیں