بلوچستان اسمبلی اجلاس، نصاب کو جدید بنانے اور پنشن سے متعلق قراردادیں منظور

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی کااجلاس،سکولوں میں نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور 60سال کی عمر پر ریٹائرمنٹ کے فوراََ بعد پنشن سمیت دیگر واجبات کی چیک کی ادائیگی یقینی بنانے سے متعلق الگ الگ قراردادیں منظور کرلی گئیں جبکہ ژوب تا کوئٹہ،چمن تا کراچی شاہراہوں پر تعمیراتی کام شروع کرنے سے متعلق قرارداد محرک کی عدم موجودگی پر موخر کردی گئی،اراکین اسمبلی میرعارف محمدحسنی اور میرزابد ریکی کید رمیان تلخ جملوں کا تبادلہ پراسپیکر نے غیرپارلیمانی الفاظ حذف کرنے کی رولنگ دیدی۔بعدازاں صوبائی وزراء نے دونوں ارکان کے درمیان صلح صفائی کروا دی۔ جمعرات کے روز بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو پونے دو گھنٹے کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت شروع ہوااجلاس میں بی این پی کے رکن ثناء بلوچ کی جانب سے 17نومبر کے اجلاس میں پیش کی گئی بلوچستان کے اسکولوں میں نصاب کو جدید تقاضوں ہم آہنگ کرنے کی قرار داد کو منظور کرلیا گیا جبکہ پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن نصر اللہ زیرے کی ژوب تا کوئٹہ، چمن تا کراچی قومی شاہراہوں پر تعمیراتی کام کو شروع کرنے سے متعلق قرار داد کو محرک کی عدم موجودگی پر موخر کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں