گندم کے بیجوں کی تقسیم میں ناانصافی کیخلاف زمینداروں نے لورالائی شاہراہ بند کردی

لورالائی (انتخاب نیوز) زمیندار ایسوسی ایشن لورالائی نے حکومت کی جانب سے زمینداروں کوملنے والی گندم کو زمینداروں سے ہٹ کر غیر لوگوں میں بندر بانٹ کے خلاف کوئٹہ لورالائی مین شاہرا کو زراعت دفتر کے سامنے احتجاجاً بلاک کردیا اس دوران سینکڑوں گاڑیاں دونوں اطراف سے کھڑی ہوگئیں مسافروں کو سخت مشکلات سے دو چار ہو ناپڑا اس دوران زمیندار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عصمت کدیزی اور دیگر نے کہا کہ ہماری جانب سے بار بار ڈپٹی کمشنر کو زمینداروں سے ہٹ کر غیر لوگوں میں گندم کی بندر بانٹ کے بارے میں بتایا لیکن ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کوئی عمل نہیں کیا گیا ایک طرف زمیندار گزشتہ کئی سال سے خشک سالی کی وجہ سے دانے دانے کا محتاج ہو گئے تھے اور باقی کی کسر اگست 2022ء میں ہونے والی بارشوں نے پوری کر دی اور زمیندار مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں اس وقت لورالائی کے ایک لاکھ کے قریب زمینداراللہ اور حکومت کے آسرے پر بیٹھے ہیں اورحکومت کی جانب سے انتہائی کم تعداد میں گندم فراہم کی ہے جو آٹے میں نمک کے بھی برابر نہیں ہے اور وہ گندم بھی بجائے زمینداروں کو دینے کے غیر لوگوں کو دی جا رہی ہے اور سننے میں آیا ہے کہ یہ غیر لوگ اس گندم کو کھانے کے لیے اور بازار میں فروخت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زمینداوں سے کسی کو بھی کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دینگے اگر پھر بھی اس ناروا عمل کا سلسلہ جاری رہا توآج ہم نے روڈ بلاک کیا ہے اس سے بھی سخت قدم اٹھانے سے گریز نہیں کرینگے جسکی ذمہ داری ڈپٹی کمشنر لورالائی اور متعلقہ زراعت آفیسر پر ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں