بلوچستان کو کمائی کا ذریعہ بنایا گیا ہے، بلوچ نوجوان ماورائے آئین ہر اقدام کو رد کریں ، بی ایس او ( پجار)

کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( پجار) شال زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت مرکزی چیرمین زبیر بلوچ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف ایجنڈا زیر بحث رہے جن میں سیکرٹری رپورٹ، ملکی ، علاقائی و عالمی سیاسی صورتحال ، تعلیمی اداروں کی موجودہ حالات ، تنظیمی امور و بلوچستان میں جاری میگا پراجیکٹس شامل رہے۔ اجلاس سے مرکزی چیرمین زبیر بلوچ ، ضلعی صدر نیشنل پارٹی حاجی عطا محمد ، مرکزی انفارمیشن سیکرٹری نعیم بلوچ ، سی سی ممبران ڈاکٹر طارق بلوچ ، آغا سلمان شاہ ، صوبائی سنئیر نائب صدر شفقت بلوچ ، ایم جے بلوچ، وسیم بلوچ ارشاد بلوچ و دیگر نے خطاب کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کے بلوچستان اس وقت سخت ترین حالات سے گزر رہے بلوچ نوجوان ماورائے آئین و قانون لاپتہ ہو رہے ہیں ، قتل ہو رہے لیکن کوئی پرسان حال نہیں تعلیمی اداروں میں فورسز کے موجودگی اور مداخلت سے نا صرف تعلیمی اداروں کا توقیر ریزہ ریزہ ہو رہا ہے بلکے تعلیمی اداروں میں آئے روز ایسے واقعات پیش آتے ہے جن سے نفرت بڑھ رہی ہے موجودہ حکومت کسی قسم کا ایکشن لیتے نظر نہیں آتا اس کی اصل وجہ جی حضوری اور چاپلوسی کے بنیاد پہ تعیناتیاں ہے جن کو ہر صورت مسترد کرتے ہے۔ مزید کہا کے بلوچستان کو تقسیم کی باتیں کرنے والوں کو پیغام دیتے ہے کے بلوچستان بلوچ قوم کا مادر وطن ہے اور ہم چاہتے ہیں کے جیسے بلوچ دیگر اقوام کے زمین اور اثاث کا احترام کرتا ہے ایسے ہی امیدیں ہم دیگر اقوام سے ہے لیکن کچھ دن قبل ایک قوم پرست پارٹی کی جانب سے بلوچستان کو تقسیم اور بلوچ وطن پہ دعویدار ہونے کا دعویٰ کیا۔ بلوچ کسی کے زمین پہ آباد نہیں بلکے اپنے زمین پہ آباد اور اپنے زمین کے حفاظت کے لئے جہد و جہد کررہا ہے ایسے بیانات سے برادر اقوام میں تلخیاں پیدا ہونگے الکشن کمپین کے لئے دیگر کافی موضوعات موجود ہے بلوچ وطن کے دفاع و حفاظت کے لئے ضرورت پڑی تو اپنے جان و مال کا بھی پرواہ نہیں کرینگے۔ آخر میں 3 روکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے چیرمین ڈاکٹر طارق بلوچ جبکے آغا سلمان شاہ و ارشاد بلوچ ممبر تھے۔ جس کے مطابق منصور بلوچ صدر ، وسیم بلوچ جنرل سیکریٹری ، امجد بلوچ سنئیر نائب صدر ، ماجد بلوچ جونئیر نائب صدر ، ڈاکٹر ذوالفقار بلوچ سنئیر جوائنٹ سیکرٹری ، شاہ زیب بلوچ جونئیر جوائنٹ سیکرٹری ، جبکے آغا شعیب شاہ پریس سیکرٹری منتخب ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں