فواد چوہدری ذہنی دبا کی ادویات کا استعمال کر رہے ہیں، اسپتال ذرائع

لاہور (انتخاب نیوز) عدالت کے حکم پر لاہور کے سروسز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین کا طبی معائنہ کیا ، سروسزاسپتال کے ماہرنفسیات نے بھی چیک اپ کیا اور انکشاف ہوا کہ فواد چوہدری نفسیاتی دبا ﺅکا شکارہیں اور وہ ذہنی دبا ﺅکی ادویات استعمال کر رہے ہیں۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری طبی طور پر نارمل ہیں اور سفر کر سکتے ہیں۔میڈیکل بورڈ ذرائع کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی بلڈ شوگر183ہے جو معمول سے زیادہ ہے، اور ان کا بلڈ پریشر 160ہے، ان کے جسم پرتشدد کا بظاہر کوئی نشان نہیں۔اسپتال ذرائع نے بتایا کہ سروسزاسپتال کے ماہرنفسیات نے بھی فواد چوہدری کا چیک اپ کیا اور انکشاف ہوا ہے کہ فواد چوہدری نفسیاتی دبا ﺅکا شکارہیں اور وہ ذہنی دبا ﺅکی ادویات استعمال کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں