ہزارہ ٹاؤن واقعہ کے زخمی کراچی منتقل، تفتیش کے لیے مزید 3ٹیموں کی تشکیل،ٹریفک اہلکارکو نشانہ بنانے والوں کیخلاف مقدمہ درج

کوئٹہ:ایڈیشنل آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ نے کہاہے کہ سول ہسپتال کے باہر ٹریفک پولیس کے اہلکار کو نشانہ بنانے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کر رہے ہیں ہزارہ ٹاؤن واقعہ کی مزید تفتیش کیلئے3الگ ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو گرفتاریاں کریگی 2ملزمان کا 4روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی شناخت کیا جارہا ہے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف ایف آئی اے نے کارروائی کاآغاز کر دیا ہے بروری تھانہ ایس ایچ او کو مبینہ فرائض کی غفلت پر معطل کیا ہے جس کو صفائی کا موقع دیا جائے گا ہزارہ ٹاؤن واقعہ میں 2زخمی افراد کو کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا ہے ان خیالات کااظہار عبدالرزاق چیمہ نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایس پی آپریشن اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے زیر نگرانی تفتیشی ٹیم نے جائے واقعہ کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج حاصل کر کے ہزارہ ٹاؤن کے علاقوں میں مختلف مقامات پر ریڈ کئے گئے ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن سے مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ 31مئی کو پولیس نے جائے واقعہ کے آس پاس نصب کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان ذوالفقارفوجی،جواد کو ہزارہ ٹاؤن سے گرفتار کیا اور ملزمان کا جوڈیشنل مجسٹریٹ سے4دن کا ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے ملزمان سے مزید تفتیش کررہے ہیں مزید 11ملزمان مشتبہ ہیں ان کو بھی شامل تفتیش کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ملزم جواد کے گھر سے ویٹس گاڑی برآمد کر لی گئی ہے جائے وقوعہ سے خون آلود قینچی،پتھر اور دیگر آلات کو پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ بروری واقعہ میں زخمی دو افراد کو کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ہم نے حکومت سے جے آئی ٹی کی درخواست کی تھی جو بن گئی ہے تحقیقاتی ٹیم نے آج 12 بجے سے کام شروع کر دیا ہے واقعہ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کیے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہزارہ ٹاؤن واقعہ کی مزید تفتیش کیلئے پولیس کی 3 الگ ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو گرفتاریاں کرے گی ملزمان کی گرفتاری کیلئے کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں ہوا ہے عوام سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر یقین کرنے سے اجتناب کریں جھگڑے کی کوئی بھی وجہ ہو لیکن جو بعد میں ایکشن لیا گیا اس کا کوئی جواز نہیں بنتاہے تمام تحقیقات مکمل ہونے پر چالان عدالت میں جمع کرائیں گے بروری تھانہ ایس ایچ او کو مبینہ فرائض کی غفلت پر معطل کیا ہے جس کو صفائی کا موقع دیا جائے گا سول ہسپتال کے باہر ٹریفک پولیس کے اہلکار کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف بھی ایف آئی آر کر رہے ہیں سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے نے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں