پی ایس ایل 8 ، ملتان سلطان نے لاہور قلندر کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

لاہور (انتخاب نیوز) پی ایس ایل 8 کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر مسلسل تیسری مرتبہ ایونٹ کے فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 76 رنز پر آل آو¿ٹ ہوگئی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سلطانز کے بلے بازوں نے محتاط کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاور پلے میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 46 رنزبنائے۔ ایسے میں لاہور قلندرز نے حارث رو¿ف اور راشد خان کی زبردست گیند بازی کی بدولت واپسی کی۔ حارث رو¿ف نے 53 کے مجموعے پر گزشتہ میچ کے سنچورین عثمان خان کو بولڈ کیا، انہوں نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے بعد ایونٹ کے ایک اور سنچورین رائیلی روسو صرف 13 رنز کے مہمان ٹھہرے، انہیں زمان خان نے کیچ آو¿ٹ کروایا۔ 90 کے مجموعے پر راشد خان نے ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے محمد رضوان کو بولڈ کردیا، رضوان نے 33 رنز بنائے۔ سلطانز کا اسکور 15 اوورز کے اختتام پر جب 97 رنز تھا، ایسے میں کیرون پولارڈ نے 34 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی کر ٹیم کے ٹوٹل کو ڈیڑھ سو کا ہندسہ عبور کروایا۔ آخری اوور میں کیرون پولارڈ اور خوشدل شاہ کو حارث رو¿ف نے بولڈ کرکے سلطانز کے اسکور کو بریک لگائی۔ سلطانز کے ٹم ڈیوڈ 22 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔ ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رو¿ف نے 3 وکٹیں لیں جبکہ راشد خان اور زمان خان نے ایک ایک آو¿ٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں