گیس پریشر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو عوام کیساتھ ان کے احتجاج میں شامل ہوں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) گیس پریشر میں کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سخت برہمی کا اظہارِ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے ساتھ بارہا معاملہ اٹھایا گیا لیکن بدقسمتی سے ان پر کوئی اثر نہیں ہورہاہے وزیراعلیٰ نے انتباہ کیا ہے کہ اگر فوری طور پر گیس کے مسائل حل نہ کئے گئے تو بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں وزیراعلیٰ نے مزید کہا ہے کہ وفاقی حکومت گیس پریشر کے معاملے کو فوری حل کرائے ورنہ حکومت بھی عوام کی آواز کے ساتھ آواز ملانے اور انکے احتجاج میں شامل ہونے پر مجبور ہو جا? گی وزیراعلءنے کہا کہ گیس اور بجلی کی عدم دستیابی پر احتجاج سے صوبائی حکومت کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے باوجود کہ یہ مسلئہ وفاق سے متعلق ہے لیکن عوام کے سامنے صوبائی حکومت کی ساکھ بھی متاثر ہوتی ہے وزیراعلءنے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کی مشکلات کو کم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے رمضان المبارک میں صوبہ بھر میں 1 لاکھ غریب خاندانوں کو راشن دینے کا فیصلہ کیا ہے آئیندہ چند روز میں پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کے ذریعے راشن کی تقسیم شروع کردی جائے گی وزیراعلی نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں جن میں گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں