آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا ملک بھر میں پہیہ جام کرنے کا عندیہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن ٹرانسپورٹروں کی ملک گیر نمائندہ تنظیم ہے جس کا ہنگامی اجلاس چیئرمین حاجی اکرم زکی کی صدارت مےں منعقد ہوا، اجلاس مےں ملک بھر سے فیڈریشن کے عہدیداروں نے آن لائن شرکت کی اور 15 روز سے بلوچستان مےں جاری ہڑتال اور ٹرانسپورٹروں کے مسائل بارے غور کیا گیا، شرکاءنے کہا کہ بلوچستان کے ٹرانسپورٹر پندرہ دن سے ہڑتال پر ہےں، جس سے نہ صرف عوام متاثر ہورہے ہےں بلکہ حکومتی ریونیو میں کمی کے ساتھ ساتھ ہم عدم استحکام کی طرف جارہے ہےں جس سے ملکی معیشت پر برے اثرات مرتب ہونگے، 15 روز سے جاری ہڑتال کا ملک بھر کی ٹرانسپورٹر پر بھی گہرا اثر پڑرہا ہے، دیگر صوبوں مےں بھی ٹرانسپورٹروں کو بے پناہ مسائل کا سامنا ہے۔ مگر ملک کے وسیع تر مفاد اور معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے کاروبار بند کرنے جیسے اقدامات سے گریزاں ہےں۔ اگر بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں کے مسائل حل نہ ہوئے تو پھر ملک گیر سطح پر ٹرانسپورٹ کا کاروبار بند کرنا ہماری مجبوری بن جائیگی۔ لہٰذا بلوچستان کے عوام اور ٹرانسپورٹروں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اعلیٰ حکام اپنا کردار ادا کرےں ، تاکہ ملکی معیشت عدم استحکام اور افراتفری سے محفوظ رہ سکے ۔ اس موقع پر ٹرانسپورٹروں کے مسائل حل کرانے کیلئے وزیر اعظم پاکستان ، آرمی چیف وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، وفاقی وزیر مواصلات سمیت دیگر اعلیٰ حکام کو خط لکھ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں