نوشکی، قتل کے مقدمے میں دو مجرمان کو عمر قید اور پانچ پانچ لاکھ جرمانے کی سزا

کوئٹہ : نوشکی کے سیشن جج نے قتل کے مقدمے میں دو مجرمان کو عمر قید اور پانچ پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق 3 سال قبل نوشکی کی کاروباری شخصیت سید عزیز شاہ کو ان کے گھر کے سامنے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کیں ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ مقتول عزیز شاہ نے اپنے بینک اکاو¿نٹ سے اسی دن 28لاکھ روپے کی رقم نکالی تھی پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی جیو فینسنگ اور پنجاب فرانسگ لیبارٹری کی مدد سے قتل میں ملوث دو ملزمان طارق عزیز (پولیس کاسٹیبل)اور فیصل ولد صدیق کو گرفتار کر کے تمام ثبوتوں کے ساتھ جس میں فیصل 164اور طارق عزیز سے رقم اور پستول ریکوری کر کے چالان عدالت میں پیش کیا اور جرم ثابت ہونے پر دونوں مجرمان کع عمر قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں