شہباز شریف نے کسانوں سے گندم خریدنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے گندم بحران کا نوٹس لے لیا، پاسکو کو گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا حکم، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاق نے گندم کی خریداری کا ہدف 14لاکھ میٹرک ٹک سے 18لاکھ میٹرک ٹن بڑھا دیا، علاوہ ازیں شہباز شریف نے کسانوں سے گندم کی خریداری یقینی بنانے کی ہدایت بھی دے دی، واضح رہے کہ ہفتے کی صبح محکمہ خوراک کے گودام میں گندم سے بھرے ٹرک احتجاجاََ کھڑے کیے گئے تھے جبکہ راولپنڈی میں بھی کسان احتجاج کرنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں