سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا

ڈی آئی خان (انتخاب نیوز) سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔ ڈی ایس پی کے مطابق ٹانک ، ڈیرہ کے بارڈر پر گاﺅں بھگوال کے قریب سیشن جج کو اغوا کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیشن جج وزیرستان کو ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سنگم سے نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر اغوا کیا اور اپنے ہمراہ لے گئے۔ پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے سیکورٹی گارڈ کو رہا کر کے جج کی گاڑی کو نذر آتش کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کے اعلی حکام موقع پر پہنچے اور داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں