بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں 29اپریل کو گیس بند رہے گی، سوئی سدرن

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سو ئی سدرن کے ترجما ن نے کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جا نب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر بہتر بنا نے کے لئے کاوشیں جاری ہیں۔حالیہ بارشوں سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس پائپ لائنوں کو نقصان پہنچا ہے جس کے سبب ایمرجنسی میں پائپ لائنوں کی مرمت نا گزیر ہے۔ ترجما ن نے کہا ہے کہ گیس پا ئپ لا ئینوں کی مرمت کے سلسلے میں کوئٹہ، کچلاک، پشین، زیارت، حرمزئی، کھڈ کھوچہ، مستونگ، منگوچر، قلات اور ان کے ملحقہ علاقوں میں 29 اپریل کو صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں