فجی کے سابق وزیراعظم کو اپنے خلاف کرپشن کیس بند کرانے پر ایک سال کی سزا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) فجی کے سابق وزیراعظم فرینک بینی ماراما کو اپنے خلاف کرپشن کا کیس بند کرانے پر ایک سال کی سزا سنادی گئی۔ فجی فرسٹ پارٹی کے رہنما فرینک بینی ماراما 15 سال تک فجی کے وزیراعظم رہے اور 2022 میں شکست کے بعد وہ اقتدار سے الگ ہوئے، انہیں فجی کی ساوتھ پیسیفک یونیورسٹی میں اپنی حکومت کے دوران کرپشن کیس بند کروانے کے الزامات کا سامنا تھا جس پر عدالت نے انہیں ایک سال کی سزا سنائی۔ رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم کو اپنے قریبی ساتھی اور سابق پولیس چیف کو ساﺅتھ پیسیفک یونیورسٹی کرپشن کے معاملے پر تحقیقات نہ کرنے کی ہدایات دینے اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔ فرینک فجی کی مسلح افواج کے سابق سربراہ بھی رہے چکے ہیں اور سال 2006 میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں حکومت میں آئے مگر پھر 2014 اور 2018 میں الیکشن لڑ کر ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق 70 سالہ فرینک کو 2022 کے الیکشن میں موجودہ وزیراعظم سیتونی رابوکا اور ان کے اتحادیوں کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں