کوئٹہ تا چمن مسافر ٹرین 13 مئی سے دوبارہ چلانے کا فیصلہ

کوئٹہ (آئی این پی ) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کوئٹہ کے سوشل میڈیا پر جا ری کر دہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ریلویز نے 13مئی2024سے کوئٹہ تا چمن چلنے والی پسنجر ٹرین کو عوام الناس کی سہولت کے لئے دوبارہ روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرین کوئٹہ سے روزانہ صبح 08:30پر روانہ ہو گی اور 12:30چمن پہنچ کر دوپہر 01:45پر واپس کوئٹہ کے لیے روانہ ہو گی جو کہ شام 05:45پر کوئٹہ پہنچے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں