ماشکیل میں شٹر ڈاﺅن، پہیہ جام ہڑتال، لانگ مارچ کرینگے، آل پارٹیز ایکشن کمیٹی

ماشکیل(نصیر کبدانی/نامہ نگار)آل پارٹیز ایکشن کمیٹی ماشکیل کی جانب سے شٹر ڈاو¿ن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال پر ماشکیل بازار اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند ہیں ۔ یاد رہے آل پارٹیز ایکشن کمیٹی ماشکیل کی جانب سے مزہ سر کراسنگ پوائنٹ زیورپوائنٹ کی بندش ماشکیل نوکنڈی سی پیک روڈ کی التوا اور ناقص میٹریل کی استعمال سمیت علاقے میں اشیاءخوردونوش کی قلت کے حوالے سے آج احتجاجی کمیپ کو 25 دن ہو گئے ہیں جبکہ علاقے سے منتخب عوامی نمائندوں نے خاموشی اختیار کیا ہے کوئی عملی اقدام نہیں ہے۔اس موقع پر احتجاجی کیمپ میں جلسہ عام سے مولانا محمد یقعوب میر جیند خان ریکی ، میر ظریف بلوچ پرنس معراج ریکی ، مولوی محمد اسلم امین اللہ حسنیٰ ، میر نور محمد ملنگزئی ، ڈاکٹر محمد اشرف ریکی ، خالد کبدانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماشکیل کے عوام گزشتہ 25 دنوں سے مزہ سر کراسنگ پوائنٹ زیرو پوائنٹ کی بندش ماشکیل نوکنڈی روڈ کی التوا ناقص میٹریل کی استعمال سمیت علاقے میں اشیاءخوردونوش کی قلت جبکہ گزر بارڈر پر اتوار کی چھٹی کو ختم کرنے کے حوالے سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ علاقے کے عوامی نمائندے کمشنر رخشان ڈی سی واشک سمیت صوبائی اور وفاقی حکومت اہلیان ماشکیل کے عوام کے جائز مطالبات کے بابت کوئی ایکشن نہیں لے رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام مطالبات جائز اور قانونی ہے اور ایک لاکھ اسی ہزار آبادی پر مشتمل علاقے کے باسیوں کی بنیادی حق ہے کہ ہمارے لیے بارڈرز کو فوری طور پر کھول دیا جائے ۔ ماشکیل نوکنڈی روڈ کا کام تیز کیا جائے اور گزر گیٹ میں اتوار کی چھٹی کو ختم کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وقت کو دو دن کی ٹائم دیتے ہیں کہ ہمارے تمام جائز مطالبات پر عمل در آمد کریں ۔ اگر دو دنوں میں کوئی شنوائی نہیں ہوئی تو اس کے بعد لندن روڈ کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ لانگ مارچ بھی کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں