تیزاب گردی واقعے میں کیا ڈاکٹر ملوث تھے؟، حکومت معاملات کو مزید پیچیدہ بنارہی ہے، احتجاج سے روکا تو اسلام آباد کا رخ کریں گے، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ (ویب ڈیسک) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حئی بلوچ اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لگائے گئے کیمپ کو 22 دن ہوگئے، اگر ہمارے مطالبات آئین کے خلاف ہیں تو ہمیں بتایا جائے گرینڈ ڈاکٹرز کانفرنس کے ذریعے مشترکہ لائحہ عمل لائیں گے۔ ہمارا مطالبہ تھا کہ سیکرٹری صحت اور ایم ایس سول اسپتال کو برطرف کیا جائے۔ ڈاکٹر حئی بلوچ نے کہا کہ سول اسپتال میں جونیئر آفیسر کو سینئر کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ سیکرٹری ہیلتھ نے کارروائی کے بجائے اس کرپشن کو بھی چھپاپا، ٹراما سینٹر میں گزشتہ شب پولیس اہلکار نے نشے کی حالت میں ڈاکٹر پر حملہ کیا۔ کل 12 بجے ریڈ زون کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔ حکومت مسائل کو حل کرنے کے بجائے مزید پیچیدہ بنارہی ہے۔ ٹراما سینٹر واقعے میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ حکومت بلوچستان طاقت کا استعمال کررہی ہے۔ سول اسپتال میں تیزاب گردی واقعے میں کیا ڈاکٹر ملوث تھے؟۔ اگر کل احتجاج پر طاقت کا استعمال کیا گیا تو اسپتالوں میں تمام سروسز کا بائیکاٹ کریں گے۔ ریڈ زون میں احتجاج کے لیے نہیں چھوڑا گیا تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں