اسلام آباد، این سی سی آئی اے کی غیرقانونی کال سینٹر پر کارروائی،17 غیر ملکیوں سمیت 100 افراد زیر حراست
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق غیرقانونی کال سینٹر سے حراست میں لیے جانے والوں میں 17 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی ائی اے)نے غیرقانونی کال سینٹر پر کارروائی کرتے ہوئے 100 افراد کو حراست میں لے لیا۔ کال سینٹر سے غیراخلاقی ایپلیکشن اور بھارت، برازیل سے فنانشل اسکیم کے بھی شواہد ملے ہیں۔ کال سینٹر سیل کر کے تمام ڈیٹا اورآلات کار قبضے میں لے لیے ہیں۔ملک بھر میں تمام غیرقانونی کال سینٹر کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
Load/Hide Comments


