خاران شہر میں نامعلوم مسلح افراد کا کریش اور ڈامبر پلانٹس پرحملہ، مشینری نذر آتش، ایک گاڑی اپنے ساتھ لے گئے
خاران (نمائندہ انتخاب)خاران شہرمیں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ٹھیکہ دار عبدالطیف نوتیزئی کی پلانٹس پر حملہ،مشینری نذر آتش جبکہ ایک گاڑی بھی ساتھ لے گئے تفصیلات کے مطابق خاران شہر باب خاران کے مقام واقع ٹھیکہ دار عبدالطیف نوتیزئی کی کریش اور ڈامبر پلانٹس پر نامعلوم مسلح افراد کیجانب سے حملہ کیا گیا وہاں موجود پلانٹس مشینری اور گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا جبکہ نامعلوم مسلح افراد کیجانب سے پلانٹ میں ایک آئی ڈی بم بھی نصب کیا گیا تھا حملے کے بعد نامعلوم مسلح افراد ایک سائیٹ سے ایک گاڑی بھی اپنے ساتھ لیکر جائے وقوعہ سے نکل گئے اور پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا اور مزید تحقیقات شروع کردی،واضع رہے اس سے قبل بھی ٹھیکہ دار عبدالطیف نوتیزئی کی سرکاری اور ذاتی پروجیکٹس اور پلانٹس پر نامعلوم مسلح افراد کیجانب سے متعدد حملہ کیا جاچکا ہے


