جو لوگ اسمبلیاں بیچتے ہیں وہ پاکستان کے ہیروز ہیں، آپ لوگوں کو ہوا کیا ہے، خدا کو مانو، اگر آپ کو شوق ہے تو ہمیں بھیج دو جیل، اسمبلیاں بند کرکے تالا لگا دو، ہم تخت اچھالیں گے، پھر دنیا دیکھے گی، محمود اچکزئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو شوق ہے، بھیج دو ہمیں جیل۔ ویسے بھی آپ نے کوٹ لکھپت جیل کے 70 سالہ اسیران کو 280 سال سزائیں سنائیں، آپ لوگوں کو ہوا کیا ہے، خدا کو مانو۔ جو لوگ اسمبلیاں بیچتے ہیں وہ پاکستان کے ہیروز ہیں اور ایک جو جمہوری پاکستان چاہتے ہیں آپ اس کے خلاف ہیں۔ اس طرح تو آپ کا اور ہمارا ساتھ چلنا مشکل ہوجائیگا، ایسی اسمبلیوں میں کون بیٹھے گا اور اگر آپ کی یہ خواہش ہے تو ٹھیک ہے اسمبلیاں بند کردو ، تالا لگا دو ہم گھروں کو چلیں جائیں گے، پھر دیکھیں گے پروگرام ، تخت اچھالیں گے پھر دنیا دیکھے گی۔
Load/Hide Comments


